ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / صحافی حضرات دیانتداری سے کام کریں : بھٹکل جرنالسٹ اسوسی ایشن سلور جوبلی پروگرام میں رمضان درگاہ

صحافی حضرات دیانتداری سے کام کریں : بھٹکل جرنالسٹ اسوسی ایشن سلور جوبلی پروگرام میں رمضان درگاہ

Mon, 25 Dec 2017 20:34:58    S.O. News Service

بھٹکل:25/ دسمبر(ایس اؤنیوز)تاریخی طورپر یہ شہر بھٹاکلنکا کے نام سے مشہور ہے، جین دھرم کے اصول عدم تشدد اور مذہبی رواداری کی بنیاد وں پر بھٹکل آگے بڑھاہےیہاں کے عوام کوبھی ان اصولوں پر عمل کرنا چاہئے۔ انسانیت کو حقیقت مانتے ہوئے زندگی گزاریں ، اس پس منظر میں بھٹکل کے عوام کو غورکرنا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ریاست کے معروف صحافی رمضان درگا نے کیا۔

وہ یہاں اتوار کی رات گروسدھیندراکالج کے میدان میں منعقدہ بھٹکل جرنالسٹ اسوسی ایشن کے سلور جوبلی کےوداعی جلسہ میں اسوسی ایشن کے سونئیر ’’سوی ننپو‘‘کا اجراء کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے صحافیوں کے متعلق کہاکہ صحافیوں کو دیانتداری سے کام لینا چاہئے، ایک صحافی ہندو، مسلم، عیسائی ہوسکتاہے لیکن اپنی صحافت کی دیانتداری کو نہ بھولے ، سماجی ترقی کے لئے اپنے قلم کو استعمال کرنےکی صلاح دی۔

سلور جوبلی وداعی پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھٹکل ہوناور ودھان سبھا حلقہ کی ترقی کے لئے 1500کروڑروپئے کی منظوری کاسہرابھٹکل تعلقہ کے صحافیوں کے سر جاتاہے۔یہاں کے صحافیوں کی غریبوں کے حق میں فکر جتاتے ہوئے سماج کے آخری فرد کو انصاف دلانے کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ میں شروع سے ہی حلقہ کی ترقی کو لے کر فکرمند تھا صحافیوں نے مجھے بیدار کرنےکاکام کیا ہے یہی وجہ بھی ہے کہ حلقہ کی ترقی کے لئے 1500کروڑروپئے منظور ہوئے۔ اپنے دور میں جو کچھ کام کرسکتا تھا وہ سب میں نےکیا ہے اس کے لئے صحافی حضرات ہی اصل سبب ہیں، میں ایک غریب خاندان سے آیا ہوں، تکلیفیں اور غربت کیا ہوتی ہے مجھے اچھی طرح معلوم ہے ، جو کچھ صحافیوں نے لکھا اس کو عملی سطح پر نافذ کرنےکی میں نے کوشش کی ہے۔ جس طرح تمام سیاست دان برے نہیں ہیں اسی طرح تمام صحافی بھی برے نہیں ہیں سماج میں بھلے لوگوں کی اکثریت ہے انہی سے سما ج کا بھلا ہونے کی بات کہی۔

ورکنگ جرنالسٹ اسوسی ایشن کے ریاستی صدر این راجو نے بھی خطاب کیا۔پروگرام میں تہنیت سے نوازے گئے وویک مہالے ، آفتاب حسین کولا، شویتا آچاریہ نے بھی ا پنے خیالات کااظہارکیا۔ سلور جوبلی کے اعزازی صدر رکن اسمبلی منکال وئیدیا ، ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، صنعت کار شیوانی شانتارام کی اسوسی ایشن کی جانب سے تہنیت کی گئی ۔ اس کے علاوہ سنگھ کے سابق صدور ستیش نائک، کریپا نائک، راگھویندر ہیبار اور رادھاکرشنا بھٹ کی بھی تہنیت کی گئی ۔ ڈائس پر مجلس اصلاح وتنظیم کے صدر محمد مزمل قاضیا، اترکنڑا ضلع ورکنگ جرنالسٹ اسوسی ایشن کے صدر سبرائے بھٹ بکل ، ایم آر مانوی ، موہن نائک، فیاض ملاوغیرہ موجود تھے۔

سنگھ کے مقامی صدر رادھاکرشنا بھٹ نے افتتاحی کلمات پیش کئے تو سکریٹری بھاسکر نائک نے استقبال کیا معاون سکریٹری موہن نائک نے شکریہ اداکیا۔ شری دھر شیٹھ نے نظامت کی۔


Share: